Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حکومت کے انتہائی طاقتور لوگ ملک سے نکل گئے یا نکلنے کی تیاری میں انتہائی حیران کن خبر آگئی

 


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کررکھا ہے جس دوران حکومت کو اسمبلیوں میں اراکین اسمبلی کی بھی فکر ستانے لگی ہے لیکن اب نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی ٹیم کے کچھ اہم رہنما اور افسران ملک چھوڑگئے ہیں، کچھ نے تیاری پکڑلی ہے۔  نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پنجاب اور وفاق میں تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہوئے ہیں تو دوسری جانب وفاقی حکومت کے اہم ذمہ داران بھی پر تولنے لگے ہیں۔ سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر برطانیہ چلے گئے، خاتون اول کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شہزاد اکبر برطانیہ چلے گئے ہیں ، خاتون اول کی دوست فرح خان اور احسن گجر 23 مارچ کو امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے اور ذرائع یہ بھی بتارہے ہیں کہ فرح خان کی بہن مسرت بی بی پہلے ہی برطانیہ چلے گئی ہیں جبکہ فرح خان اور احسن گجر نے 23 مارچ کو امریکہ کے لیے ٹکٹ کروائی ہے، جبکہ فرح خان اور احسن گجر کا پنجاب کی سیاست میں بڑا اہم کردار رہا ہے جبکہ سابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس بھی برطانیہ جاتے جاتے رک گئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گوہر نفیس کو انٹیلی جنس بیورو میں ایک اہم تعیناتی دی جائے گی جس کے باعث وہ برطانیہ نہیں جائیں گے البتہ ان کو تعیناتی نہ دی گئی تو وہ بھی جلد برطانیہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع یہ بتارہے ہیں کہ زلفی بخاری کے قریبی دوست وسیم وہ بھی چند دنوں میں برطانیہ چلے جائیں گے۔ جبکہ حکومت کے اہم شخصیات کے دیگر قریبی دوست بھی بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صفوں میں ہلچل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت پنجاب اور وفاق کی اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی پریشان ہیں۔  #PAKISTAN #POLITICS #BREAKINGNEWS #PMIMRANKHAN Source: Daily Pakistan

Post a Comment

0 Comments

Oral Hygiene Brush & Tongue Cleansing Gel