اپوزیشن قائدین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ...اپوزیشن قائدین نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے۔
تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ اگر حزبِ اختلاف کی جماعتیں وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سے منظور کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو کیا اس کے بعد نئے انتخابات ہوں گے؟
متحدہ حزبِ اختلاف کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حزبِ اختلاف کی تمام بڑی جماعتوں کے درمیان ’اب اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک وزیرِاعظم کے خلاف لائی جائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ بھی زیرِ غور تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد پہلے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لائی جائے اور پھر وزیرِ اعظم کے خلاف تاہم اب اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ تحریک عدم اعتماد خود وزیرِ اعظم کے خلاف لائی جائے گی۔
Start your perfect news blog or magazine with Flashnews, the premium Blogger Theme you've been looking for. We provide you with the latest breaking news and videos straight from the entertainment industry.
0 Comments